اسلام آباد ائرپورٹ پر منی چینجر کا کروڑوں روپے سے بھرا بیگ چوری

سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واردات میں ملوث ملزم کا سراغ لگانے کی کوششیں


ویب ڈیسک July 13, 2017
ائرپورٹ حکام نے سی سی ٹی وی کی مدد سے واردات میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کردی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر منی چینجر کا نوٹوں سے بھرا بیگ مبینہ طور پر چوری ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والے محمد اسلم نامی منی چینجر کا تین کروڑ روپے سے بھرا بیگ لاؤنج سے غائب ہوگیا۔ واقعے پر ائرپورٹ و سیکیورٹی حکام میں کھلبلی مچ گئی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واردات میں ملوث ملزم کا سراغ لگانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

محمد اسلم کا کہنا ہے کہ کراچی سے 9 کروڑ روپے لے کر بینظیر ایئرپورٹ پہنچا، یہ رقم3،3 کروڑ روپے کے 3 پیکٹس میں تھی، ڈومیسٹک لاؤنج میں فون پر بات کر رہا تھا، کسی نے رقم سے بھرا ایک پیکٹ چوری کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں