اسرائیل نے فلسطینی خاتون رکن اسمبلی کو مقدمہ چلائے بغیر سزا سنادی

اسرائیل کی فوجی عدالت نے انسانی حقوق کی کارکن خالدہ جرار کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی

خالدہ جرار پہلے بھی متعدد بار قید و بند کی صعوبتوں کا سامنا کرچکی ہیں۔ فوٹو: انٹرنیٹ

اسرائیلی عدالت نے فلسطینی قانون ساز کونسل کی خاتون رکن کو مقدمہ چلائے بغیر جیل بھیج دیا۔


عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی فوجی عدالت نے انسانی حقوق کی کارکن خالدہ جرار کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی۔ قابض پولیس نے انہیں جولائی کے شروع میں مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے رملہ میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا جس کے بعد فوجی عدالت نے انہیں ''انتظامی بنیاد پر '' قید کی سزا سنائی یعنی خالدہ جرار کو غیر معینہ مدت تک جیل میں رکھا جا سکتا ہے۔

بائیں بازو کی فلسطینی تنظیم "پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین" کے سیاسی بیورو کی رکن خالدہ جرار اس سے پہلے بھی کئی بار قید و بند کی صعوبتوں کا سامنا کرچکی ہیں۔ آخری بار 2016 میں انہیں 15 ماہ کے لیے جیل میں ڈالا گیا تھا۔
Load Next Story