بھارت نے مسئلہ کشمیر پر چین کے کردار ادا کرنے کی پیشکش مسترد کردی

ہم دو طرفہ فریم ورک کے تحت پاکستان سے کشمیر پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں،بھارتی وزارت خارجہ


ویب ڈیسک July 13, 2017
ہم دو طرفہ فریم ورک کے تحت پاکستان سے کشمیر پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں،بھارتی وزارت خارجہ فوٹو: فائل

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مسئلہ کشمیرپر چین کے تعمیری کردار ادا کرنے کی پیش کش مسترد کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی حکومت نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی چین کی پیش کش مسترد کردی تاہم پاکستان کے ساتھ بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ گزشتہ روز چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کی پیش کش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، چین

نئی دلی میں ہفتہ وار پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال بگلے نے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ ایک مخصوص ملک سے سرحد پار دہشت گردی کی جا رہی ہے جس سے خود اُس ملک، خطے اور دنیا کے امن و استحکام کو خطرہ ہے، لیکن ہم دو طرفہ فریم ورک کے تحت پاکستان سے کشمیر پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

چین اور بھارت کے درمیان بھی سکم سیکٹر میں سرحدی حدود کے تنازع پر کافی کشیدگی جاری ہے۔ اس حوالے سے گوپال بگلے نے انکشاف کیا کہ دونوں ممالک کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جی 20 اجلاس کے موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: چین نے جی 20 میں صدرشی جن پنگ اور مودی کی ملاقات کا امکان مسترد کردیا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں