کوئٹہ میں پولیس مقابلے میں 3 میبنہ دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ملنے والا اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا


ویب ڈیسک July 14, 2017
سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ملنے والا اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا۔ فوٹو: فائل

عیسیٰ نگری میں پولیس مقابلے میں 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے عیسیٰ نگری میں پولیس نفری ناکے نے ناکے پر چیکنگ کے لئے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو اس میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس نے جوابی کارروائی کی تاہم ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

مشکوک گاڑی کی تلاش کے لیے پولیس نے ایف سی کی بھاری نفری کو بھی طلب کر لیا، بعد ازاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے ملنے والا اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لے لیا اور ان کی لاشوں کو شناخت کے لئے سول اسپتال پہنچا دیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کی ہلاکت پولیس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کریں گے اور انہیں شکست دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں