ورلڈ فائیو اسکواش سیریز میں پاکستان نے میدان مار لیا
فیصلہ کن معرکے میں فرحان محبوب نے کریم الفتحی کو زیر کر لیا
ٹاپ رینک کھلاڑیوں فرحان محبوب اور عمادفرید نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو ورلڈ فائیو اسکواش ٹورنامنٹ کا فاتح بنا دیا۔
پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیراہتمام مصحف اسکواش کمپلیکس میں جاری انٹرنیشنل اسکواش ایونٹ میں ہانگ کانگ، امریکا، مصر اور فرانس سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی شریک ہوئے۔
گزشتہ روز پہلا میچ قومی کھلاڑی احسن ایاز اور فرانس کے لوکیس کے مابین کھیلا گیا جس میں لوکیس نے پاکستانی کھلاڑی کو 3-1 سے شکست کا مزہ چکھایا، ان کی فتح کا اسکور14-12، 11-7 اور 11-1 رہا، دوسرے میچ میں عماد فرید نے انگلینڈ کے لیتھن لیک کو 2کے مقابلے میں 3 سیٹ سے ہرایا۔
پہلے گیم میں لیتھن نے 11-3 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے میں 11-4 سے کامیابی اپنے نام کی، تیسرے گیم میں عمادفرید نے بھرپور انداز میں کم بیک کرتے ہوئے لیتھن کو11-7 سے قابوکرلیا، عماد چوتھے گیم میں لیتھن کے خلاف 13-11 سے کامیابی حاصل کرکے ایونٹ میں واپس آئے، پانچویں اور فائنل گیم میں عماد فرید نے انگلینڈکے لیتھن کو11-7سے ہراکر کورٹ سے باہرجانے کا راستہ دکھادیا۔ تیسرے میچ میں پاکستان کے نمبر 1 اسکواش پلیئر فرحان محبوب نے ورلڈ نمبر 35 مصرکے کریم الفتحی کو شکست دے کر انٹرنیشنل اسکواش رینکنگ میں اپنی درجہ بندی مزید بہترکرلی، فرحان محبوب نے کریم کو پہلے گیم میں 11-4، 11-7اور 11-4 سے شکست دی۔
یاد رہے کہ ایونٹ کے پہلے روز اسرار نے ٹوڈ کو زیر کیا جبکہ فرحان زمان لیو سے مات کھاگئے تھے، دوسرے روز لوکاس کی فتح کے بعد پاکستان خسارے میں چلا گیا، عماد فرید کی جیت سے سیریز 2-2سے برابر ہوگئی، فیصلہ کن میچ میں فرحان محبوب نے میدان مار لیا، ان کی جیت پر اسکواش کورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیراہتمام اسکواش میلے میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی، اس موقع پر پاکستان کے نمبر ون کھلاڑی فرحان محبوب نے کہاکہ یہ امرباعث مسرت ہے کہ ملک میں انٹر نیشنل اسکواش بحال ہوئی ہے، جو مزہ اپنے وطن میں کھیلنے کا آتا ہے وہ کہیں اورنہیں، انھوں نے انٹرنیشنل ایونٹ میں کامیابی کیلیے بھرپور محنت کی اور ٹارگٹ سیٹ کیا تھا۔
نمائندہ '' ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے فرحان محبوب کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کی کاوشیں رنگ لائیں گی کرکٹ کی طرح اسکواش کے ایونٹس بھی پاکستان میں آرگنائز کیے جائیں گے، پاکستان میں انٹرنیشنل اسکواش کے ٹورنامنٹس کی تعداد کو بڑھانے سے نوجوانوں کو اسکواش کی جانب راغب کیا جاسکتا ہے۔
ایک سوال پر فرحان محبوب نے کہاکہ مصری کھلاڑی انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ میں نمایاں پوزیشن پر ہیں، اس کے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ اچھی نہیں لیکن زیادہ ٹورنامنٹس میں شرکت سے رینکنگ کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، پاکستان اور مصرکے کھلاڑیوں کے مابین سیریز کا انعقاد کیا جائے گا۔