نواز شریف کو 116 ارب تحفہ ملے زیادہ رقم مریم کو دیدی
سعودی عرب میں کاروبار کے لیے قرضے کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی گئیں
ISLAMABAD:
2008-09ء میں حسین نواز نے69 ملین سے زائدرقم مریم نوازکو بطور تحفہ بھیجی۔ نواز شریف نے ملنے والے تحائف کا 70 فیصد مریم نوازکو دے دیا۔
رپورٹ کی جلد چار میں ہینڈ رائیٹنگ ایکسپرٹ کی رپورٹ، منورا کمپنی کا فارم بھی شامل، اس میں بتایا گیاکہ خاندانی وراثت کی تقسیم میں بیرون ملک جائیداد کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ 2009 میں خاندانی وراثت کی تقسیم ہوئی جبکہ حسین نواز نے 2006 میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ ٹرانسفر ہونے کا دعویٰ کیا، خاندانی وراثت کی تقسیم میں حسین نواز کے اپارٹمنٹس کا ذکر نہیں۔
قطر کے الثانی خاندان کا1999 سے پہلے یا بعد میں مے فیئر فلیٹس، نیلسن اور نیسکول کمپنیوں سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ حسین نواز نے2001 میں 14 لاکھ ڈالرکا قرضہ لیا۔ 2010ء سے2017ء کے دوران حسین نواز اور ہل اسٹیل ملزکے اکاؤنٹس سے نواز شریف کو ایک ارب سولہ کروڑ سے زائدکی رقم تحفوں کی مد میں بھیجی گئی۔
نواز شریف سمیت پورے خاندان میں کسی کی جانب سے حسین نوازکے حق میں اپارٹمنٹ کے لیے دستبردار ہونے کا ذکر نہیں جبکہ رپورٹ کی جلد 6میں بتایا گیا ہے حسین نواز عزیزیہ سٹیل مل کی دستاویزات اورسعودی عرب میں کاروبار کیلئے لیے گئے قرضہ کی تفصیلات پیش نہ کرسکے۔