امریکی ثالثی میں اسرائیل و فلسطین کے درمیان آبی معاہدہ طے

معاہدے کے تحت اسرائیل فلسطین کو 33 ملین کیوبک میٹر پانی سالانہ دے گا، فیصلہ خوش آئندہ ہے، امریکی نمائندہ

 یورپ فلسطین کو بھی تسلیم کرے، اسرائیل کا رہائشی بستیوں کا منصوبہ 2 حکومتی حل کے بے نتیجہ رہنے کی بنیادی وجہ ہے، صائب اراکات۔ فوٹو: نیٹ

امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پانی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔


مشرق وسطیٰ کیلیے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے جیسن گرین بلیٹ نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اور فلسطینی نمائندوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا۔ معاہدے کے تحت اسرائیل فلسطین کو سالانہ 33 ملین کیوبک میٹر پانی دیگا۔

امریکی نمائندے نے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ اس سے قبل فلسطین کو پانی کی شدید قلت کا سامنا تھا۔ معاہدے کے تحت 23 ملین کیوبک میٹر پانی اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے کو مہیا کیا جائیگا جبکہ 10 ملین کیوبک میٹر پانی غزہ کو ملے گا۔
Load Next Story