ساکھ بچانے کے لیے معیاری کام کرتی ہوں دیپکا پڈوکون

اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے معیاری کام کررہی ہوں ،شادی میرے کام میں حائل نہیں، دیپیکا پدوکون


Net News February 06, 2013
فلم میں سو کروڑ کے عوض بھی شو پیس کا کردار ادا نہیں کروں گی، دیپیکا۔ فوٹو : فائل

NEW DELHI: بالی وڈ کی اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کہا ہے کہ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئی ہوں ۔

انھوں نے کہا کہ اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے معیاری کام کررہی ہوں ،شادی میرے کام میں حائل نہیں ۔قبل ازیں اداکارہ نے کہا تھا کہ ہٹ فلم کا کریڈٹ مرد اداکار لے جاتے ہیں جب کہ ایک اور بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ سو کروڑ میں فلم میں شو پیس کا کردار ادا نہیں کریں گے بھارتی ٹی وی سے گفتگو میں دیپیکا پڈکون نے کہا کہ وہ فلم میں سو کروڑ کے عوض بھی شو پیس کا کردار ادا نہیں کریں گی۔

انھوں نے کہا کہ ان کی ساتھی اداکارائیں تو شاید فضول گانوں پر رقص کرسکتی ہیں لیکن انھیں صرف کاک ٹیل فلم کی طرح کے کردار پسند ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔