فنکاروں نے ہمیشہ ڈرامہ کی ترقی کے لیے کردار نبھایا سہیل اصغر

ہم نے معیار پر سمجھوتا نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ پاکستانی ڈرامہ فیملی انٹرٹینمنٹ کا حامل ہے، سہیل اصغر


Cultural Reporter February 07, 2013
عوام نے ہمیشہ اچھے اور معیاری ڈراموں کی حوصلہ افزائی کی ہے، سہیل اصغر ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: اداکار سہیل اصغر نے کہا کہ ہم نے اپنے کام سے ثابت کیا ہے کہ ہم بہتر سے بہتر کام کرنا جانتے ہیں۔

خاص طور سے فنکاروں نے ہمیشہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض ادا کیے ہیںٕ ڈرامے کی کامیابی اور ترقی میں فنکاروں کی محنت شامل ہے، یہ درست ہے کہ آج کا فنکار ٹیلی ویژن ڈراموں اور پروڈکشن کی وجہ دنیا بھر میں پہنچاجاتا ہے موجودہ دور میں ہمیں بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے وقت گزرنے کے ساتھ ہمارے لیے بقاء کی جنگ لڑنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

لیکن ہمیشہ کی طرح ہم تمام مشکلات سے با آسانی گزر جائیں گے ہمارا ڈرامہ دنیا بھر میں ہماری پہچان ہیں ہم نے معیار پر سمجھوتا نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ پاکستانی ڈرامہ فیملی انٹرٹینمنٹ کا حامل ہے یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ ابھی ہمیں بہت محنت کرنی ہے جس طرح ہم نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے اسی طرح دیگر تمام چیلنج کا بھی مقابلہ کریں گے ہمارے عوام نے ہمیشہ اچھے اور معیاری ڈراموں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔