اب اپنے کام سے محبت کرتی ہوںجینیفر اینسٹن

بے وفا دوست یاد آتے ہیں ،کچھ لوگوں کے تحائف ابھی تک محفوظ ہیں، جینفر اینسٹن


Net News February 07, 2013
اپنے فن کو نکھارنے کے لیے کام پر بھرپور توجہ دے رہی ہوں،جینیفر اینیسٹن۔ فوٹو : فائل

KARACHI: ہالی وڈ اداکارہ جینیفر اینیسٹن نے کہا ہے کہ اپنے فن کو نکھارنے کے لیے کام پر بھرپور توجہ دے رہی ہوں،بے وفا دوست ابھی تک یاد آتے ہیں۔

۔ اداکار ہ نے کہا کہ اپنے کام سے محبت کرتی ہوں ۔ ذرایع کے مطابق اداکارہ جینیفر اینیسٹن نے دوست سے علیحدگی کے بعد بھی ان کے محبت بھرے خطوط، شادی کے تحائف اور ان کی ایک ٹی شرٹ سنبھال کر رکھی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انھیں ابھی بھی اس ٹی شرٹ میں سے دوست کی مہک محسوس ہوتی ہے۔ اینسٹن انھیں بھلانے کی حتی الامکان کوشش کر رہی ہیں۔ انھوں نے نفسیاتی کائونسلنگ کا سہارا بھی لیا ہے لیکن ابھی تک وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔