کراچی حصص مارکیٹ انڈیکس نئی تاریخی 17400 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا

کاروباری حجم پیر کے مقابلے میں 33 فیصدزائدبڑھ گیا،57 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ۔


Business Reporter February 07, 2013
مارکیٹ سرمایے میں 18کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ فوٹو: فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں لسٹڈ کمپنیوں کے مالیاتی نتائج اور سیمنٹ اورٹیلی کام سیکٹر میں زبردست خریداری کے باعث حصص مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے اوربدھ کو 100 انڈیکس 17400 پوائنٹس کی نئی تاریخی بلند ترین سطح کو عبور کرگیا۔

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی کاروبار حصص میں تیزی رہی جس کی وجہ سے کاروباری حجم پیر کے مقابلے میں 33 فیصدزائدبڑھ گیا جبکہ57 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، مارکیٹ سرمایہ میں 18 کروڑ 55لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں جمعہ کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کے اعلان میں ڈسکاؤنٹ ریٹ میں تبدیلی کی توقعات پر انفرادی اور سرمایہ کار گروپوں کی جانب سے ٹیلی کام ، آئل اور سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔

ایک موقع پر100 انڈیکس 17439 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا لیکن شیئرز کی فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 120.45 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 17408.52 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 109.15 پوائنٹس اضافے سے 14232.38 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 319.78 پوائنٹس اضافے سے 30125.99 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس52.35 پوائنٹس اضافے سے 12263.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔



356 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے202 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ130 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ24 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ بدھ کو 33 کروڑ56 لاکھ19 ہزار590 شیئرز کا کاروبار ہوا ۔ تیزی کے باعث مارکیٹ کے مجموعی سرمایہ18 ارب 55 کروڑ50لاکھ80 ہزار78 روپے بڑھ کر 43 کھرب 46 ارب 79 کروڑ86لاکھ91 ہزار278 روپے ہوگیا۔

سب سے زائد کاروباری سرگرمیاں ورلڈ کال ٹیلی کام کے حصص میں رہیں جن کے5 کروڑ34 لاکھ84 ہزار 500 شیئرز کے سودے ہوئے اور اس کے شیئرز کی قیمت 63 پیسے اضافے سے3.49روپے ہوگئی جبکہ پی آر جی پاکستان کی سرگرمیاں3 کروڑ38لاکھ58 ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ۔ جس کی شیئرز کی قیمت ایک روپے اضافے سے8.28 روپے پر بند ہوئی۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور پاک کے حصصں سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت75.00 روپے اضافے سے10075.00 روپے اور رفحان میظ پروڈکٹس کے حصص کی قیمت50.00 روپے اضافے سے 3600.00 روپے پر بند ہوئی ۔ نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 210.50 روپے کی کمی سے4701.00 روپے جبکہ انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت29.87 روپے کمی سے 567.63 روپے پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں