ٹی ایم او مٹیاری کیخلاف سیاسی جماعتوں کی ریلی قومی شاہراہ پر دھرنا

مظاہرین نے کہا کہ جب تک ٹی ایم او کو ہٹایا نہیں جاتا ان کا احتجاج جاری رہے گا


Nama Nigar February 07, 2013
مظاہرین پیر علی، سید سریفوں، ڈاکٹر زاہد عیدو کلہوڑو اور دیگر نے کہا کہ جب تک ٹی ایم او کو ہٹایا نہیں جاتا ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ فوٹو: فائل

مٹیاری میں پی پی، جقسم، جساف اور دیگر پارٹیوں نے ٹی ایم او محمد علی شیخ کے خلاف نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیا، دفتر کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ قائم، مسلسل احتجاج کے باعث ملازمین تنخواہوں سے محروم، ٹھیکیدار کام چھوڑ کر چلے گئے، ٹی ایم او آفس سے غائب۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ایم او مٹیاری محمد علی شیخ کے خلاف پیپلزپارٹی، جسقم، جساف اور دیگر پارٹیوں نے پریس کلب سے نیشنل ہائی وے پر ریلی نکال کر ایک گھنٹہ دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ مظاہرین پیر علی، سید سریفوں، ڈاکٹر زاہد عیدو کلہوڑو اور دیگر نے کہا کہ جب تک ٹی ایم او کو ہٹایا نہیں جاتا ان کا احتجاج جاری رہے گا بعد میں مظاہرین نے ٹی ایم او آفس کے سامنے بھوک ہڑتال بھی کی اور نعرے لگائے۔



اس موقع پر ٹی ایم او آفس سے غائب ہوگئے، مسلسل احتجاج اور ہڑتال کے باعث ٹی ایم او آفس کے ملازمین بھی شدید پریشان ہیں، ملازمین نے کہاکہ ٹی ایم او اور شہریوں کی جنگ کی وجہ سے ان کو تنخواہیں بھی نہیں مل سکیں جبکہ دوسری جانب مختلف علاقوں سے ٹھیکیدار بھی پیسے نہ ملانے کے باعث کام چھوڑ کر چلے گئے ہیں، ادھر رابطے پر ٹی ایم او محمد علی شیخ نے بتایا کہ وہ کرپٹ نہیں ہیں انہیں بلاجواز ہراساں کیا جارہا ہے جبکہ ایم پی اے مٹیاری سید امیر علی شاہ ہاشمی نے رابطے پر بتایا کہ وہ شہریوں کے ساتھ ہیں اور کرپٹ ٹی ایم او کو برداشت نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ ٹی ایم او کے تبادلے میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں