گورنرسندھ نے نیب کا قانون ختم کرنے کے بل پراعتراض لگا دیا

گورنر سندھ نے بل پرازسر نو جائزہ لے کر دوبارہ بھیجنے کی ہدایت کردی


July 14, 2017
سندھ اسمبلی نے 3 جولائی کو نیب آرڈیننس کے خاتمے کا بل کثرت رائے سےمنظور کیا تھا فوٹو: فائل

گورنرسندھ نے نیب کا قانون ختم کرنے کے بل پراعتراض لگا کراسے اسپیکر سندھ اسمبلی کو واپس بھجوا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی نے نیب کا قانون ختم کرنے کے بل کوایوان سے منظوری کے بعد دستخط کے لیے گورنرہاؤس بھجوایا تھا تاہم گورنرنے بل پراعتراض لگا کراسے اسپیکر سندھ اسمبلی کو واپس بھجوا دیا۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ بل پر از سر نو جائزہ لے کر دوبارہ بھجوایا جائے۔

دوسری جانب وزیر قانون سندھ ضیاالحسن لنجار نے کہا ہے کہ احتساب سے متعلق نیب کا متبادل بہتر قانون لارہے ہیں۔ بل دوبارہ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی نے 3 جولائی کو نیب آرڈیننس کے خاتمے کا بل کثرت رائے سےمنظور کیا تھا جس کے تحت اب سندھ میں بدعنوانی پرکارروائی محکمہ اینٹی کرپشن کرےگا اور نیب کو کسی کارروائی کا قانونی اختیار نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں