مسجد اقصیٰ کے صحن میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ کے دوران 3 فلسطینی شہید

واقعے کے بعد قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کو مسلمانوں کے لیے بند کردیا

اسرائیلی فوج نے القدس شہر کے پرانے حصے کی مکمل ناکا بندی کر کے اسے دوسرے حصوں سے عملاً کاٹ دیا۔ فوٹو: اے ایف پی

مسجد اقصیٰ کے صحن میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ کے دوران 3 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ واقعے کے بعد صیہونی فوج نے قبلہ اول کو بند کردیا ۔



عرب ویب سائیٹ کے مطابق القدس میں جمعے کی صبح 3 فلسطینیوں نے اسرائیلی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ جس کے بعد مسلح فلسطینی مسجد اقصی کے صحن کی جانب نکلے جہاں ان کی پولیس اہلکاروں سے دوبارہ جھڑپ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں تینوں نوجوان شہید ہوگئے۔




واقعے کے فوری بعد قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کی تالا بندی کر دی ہے اور القدس شہر کے پرانے حصے کی مکمل ناکا بندی کر کے اسے دوسرے حصوں سے عملاً کاٹ دیا۔



واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوجیوں کے ظلم سے تنگ فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے انفرادی حملے بڑھتے جارہے ہیں۔
Load Next Story