ڈکیتی کے مجرم کو 6 سال قید اور50 ہزار روپے جرمانہ

دیگر 4 روپوش ملزمان کی گرفتاری کا حکم، 20لاکھ بھتے کے ملزمان اشتہاری قرار


Numainda Express February 07, 2013
سول کورٹ نمبر 10 نے فورٹ تھانے کی حدود میں نوجوان کامران اشرف کو گولی مار کر قتل کرنے کے مقدمے میں منظور پٹھان اور محمد صدیق کو 5 روز کے تفتیشی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ فوٹو: فائل

فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد کی عدالت نے حالی روڈ تھانے کے ڈکیتی کے مقدمے میں حبیب اللہ یوسف زئی کو جرم ثابت ہونے پر 6 سال قید بامشقت اور50 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

جبکہ اسی کیس میں 4 ملزمان واحد بخش سنگراسی، بابر، غلام حسین اور مختار کو روپوش قرار دیتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ سول کورٹ نمبر 10 نے فورٹ تھانے کی حدود میں نوجوان کامران اشرف کو گولی مار کر قتل کرنے کے مقدمے میں منظور پٹھان اور محمد صدیق کو 5 روز کے تفتیشی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔



سول کورٹ نمبر 3 نے سائٹ تھانے کے فتح ٹیکسٹائیل مل کے منیجر خالد سے 20 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے کے مقدمے میں غلام قادر میرانی اور مختار میرانی کو سماعت پر حاضر نہ ہونے پر اشتہاری ملزم قرار دیتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں