4 برسوں میں دہشت گردی کے واقعات میں 88 فیصد کمی آئی مریم اورنگزیب
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور سیاسی قائدین کی قربانیاں بھی شامل ہیں، مریم اورنگزیب
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 سالوں میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی اور دہشت گردی کے واقعات میں 88 فیصد کمی ہوئی۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر نوجوان نسل میں ثقافت اور فن کو اجاگر کیا جارہا ہے، پاکستان کی 70 سالہ تقریبات کو منانے کے لئے وزیراعظم نوازشریف نے ایک کمیٹی بنائی تھی جس میں تمام صوبائی حکومتیں اور نمائندگی موجود ہے، تقریبات کے انعقاد کا مقصد پاکستان کے لئے جن لوگوں نے قربانیاں دیں ان کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے گزشتہ 40 سالوں سے پاکستانی عوام کو دہشت گردی کا سامنا ہے لیکن عوام نے دہشت گردی کے خلاف بہادری اور جرات سے جنگ لڑی اور اس جنگ میں افواج پاکستان سمیت سیاسی قائدین کی قربانیاں بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سالوں میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی اور دہشت گردی کے واقعات میں 88 فیصد کمی آئی، 4 سالوں میں ملک میں توانائی پر بھرپور توجہ دی گئی اور ملک میں بڑے منصوبے شروع کئے گئے۔