کراچی میں ہفتے سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی

بارشوں کے بعد سسٹم کمزورپڑجائے گا لیکن شہرقائد کا مطلع مزید کئی روز تک ابر آلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 14, 2017
سمندر کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، محکمہ موسمیات: فوٹو: فائل

شہرقائد میں محکمہ موسمیات نے ہفتے سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کراچی کے چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس کے مطابق کراچی میں ہفتے سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان ہے جب کہ بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے اضلاع میرپورخاص اور حیدرآباد میں تیز اور درمیانی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ بارش برسانے والا مون سون کا نیا سسٹم کراچی میں دوسرا جبکہ پاکستان بھرمیں تیسرا سسٹم ہے تاہم پچھلے سسٹم کے مقابلے میں موجود سسٹم کا حجم کم ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے پیر تک بارشوں کے بعد سسٹم کمزور پڑجائے گا مگرشہر قائد کا مطلع مزید کئی روز تک ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سمندر کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جب کہ آج شہرقائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |