عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد قرق کرنے کا حکم

انسداددہشتگردی عدالت نے دونوں رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے متعلقہ تھانوں اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کردیے


ویب ڈیسک July 14, 2017
انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان اور طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے - فوٹو: فائل

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے 2014 میں دھرنے کے دوران پاکستان ٹیلی وژن اور پارلیمنٹ ہاؤس حملہ، کار سرکار میں مداخلت اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کو زخمی کرنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سمیت 70 افراد کے خلاف مقدمات کی سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے دونوں رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ان کی جائیدادوں کی قرقی کے لئے متعلقہ تھانوں اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کردیے جب کہ دونوں رہنماؤں کو اشتہاری ملزمان بھی قرار دے دیا۔

واضح رہے اس سے قبل عدالت نے کئی مرتبہ دونوں رہنماؤں کو طلب کیا تھا لیکن عدم پیشی پر ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں