میڈیکل سائنس کی بے پناہ ترقی کےباوجود زچگی کے مسائل کیوں

بچے کی پیدائش سے ہی طبیعت خراب رہنے لگتی ہے اور وہ جسمانی لحاظ سے خود کو پہلے کی طرح محسوس نہیں کر پاتیں۔

کھائی جانے والی خوراک جزوِ بدن بھی بنے گی تو دل گھبرانا، سر چکرانا اور دوسری جسمانی مسائل سے نجات مل جائے گی۔ فوٹو : فائل

فی زمانہ خواتین ایامِ زچگی کے دوران پرہیز نہیں کرتیں، سرد، گرم، نہانے دھونے اور کھانے پینے میں با لکل بھی اپنی حالت کا خیال نہیں رکھتیں، جس وجہ سے آج تقر یباً ہر دوسری عورت زچگی کے بعد لا تعداد بدنی مسائل میں مبتلا ہو رہی ہے۔

پرانے وقتوں میں پورے 41 روز زچہ اپنی خوراک، لباس، معمولات اور نہانے دھونے کے حوالے سے محتاط رہا کرتی تھی۔ ہماری ایسی بڑی بوڑھیاں آج بھی آٹھ دس بچوں کی پرورش کے باوجود کافی حد تک صحت مند و چاک و چوبند دیکھی جا سکتی ہیں۔ حالانکہ انہیں نہ تو ملٹی وٹا منز میسر ہوتے تھے اور نہ ہی موجودہ دور کی جدید خوراک، لیکن اس کے بر عکس موجودہ دور میں ہر طرح کی مددگار ادویات کے شروع دن سے استعمال کے با وجودآج کی ماں درجنوں بدنی مسائل میں گرفتار ہے۔

بچے کی پیدائش سے ہی طبیعت خراب رہنے لگتی ہے اور وہ جسمانی لحاظ سے خود کو پہلے کی طرح محسوس نہیں کر پاتیں، جسمانی طور پر بے حد کمزوری محسوس کر تی ہیں، سو کر اٹھتے ہی دل گھبرانے، سر چکرانے اور جسم با لکل بے جان سا ہو کر ٹھنڈا ہو جانے کے مسائل سامنے آنے لگتے ہیں،کبھی بھوک بہت لگتی ہے تو کبھی بالکل کھانے پینے کو جی نہیں کرتا، کبھی قبض ہوجاتی ہے تو کبھی بار بار موشن آنے لگتے ہیں، معدے میں گیس اور تیزابیت بھی رہنے لگتی ہے۔


ایسی تمام خواتین جنہیں زچگی کے بعد کے جسمانی مسائل کا سامنا ہو وہ سب سے پہلے تو اپنے وجود میں پائے جانے والے جکڑاؤ کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔ اس سلسلے میں پورے بدن پر اچھی طرح میجک آئل کی مالش کریں اور حسبِ ضرورت پانی میں بیری کے پتے پکا کر بھاپ لیں۔ بھاپ لیے آدھا گھنٹہ گزرنے پر اسی پانی سے نہا لیں اور گرم کپڑا اوڑھ کر تقریباََ ایک گھنٹہ لیٹ جائیں تاکہ پورا بدن وارم اپ ہو جائے۔

اسی دوران دودھ میں ایک گرام دار چینی پکا کر ایک چمچی شہد ملا کر بھی پی لیں تو اور بھی بہتر ہو گا۔ بھوک بڑھانے اور میٹابولزم کی کار کردگی درست کرنے کے لیے میجک سفوفِ معدہ دن میں تین بار چوتھائی چمچی استعمال کریں۔ میٹا بولزم کی درست کار کردگی پر بھوک بھی خوب لگے گی،کھائی جانے والی خوراک جزوِ بدن بھی بنے گی تو دل گھبرانا، سر چکرانا اور دوسری جسمانی مسائل سے نجات مل جائے گی۔

فولادی اجزاء، کیلشیم، وٹا من اے، سی اور ڈی سے لبریز غذائیں جیسے آڑو، سیب، ٹماٹر، پالک، انگور، امرود، جامن، فالسہ، کیلا، خربوزہ، خوبانی، آلو بخارا، آلو، دودھ، دہی اور دیسی گھی وغیرہ حسبِ گنجائش استعمال کریں۔نہار منہ تیز قدموں کی سیر بھی قدرتی طور پر آکسیجن ان ٹیک لیول کا بہترین ذریعہ بنتی ہے۔

palmistg@yahoo.com
Load Next Story