موسم برسات اور جلدی مسائل

صبح و شام نہانا،پسینے سے بچنے کی کوشش کرنا اور گرد و غبار سے دور رہنا ہی برساتی مسائل سے بچاؤ کا بہترین راستہ ہے۔


صبح و شام نہانا،پسینے سے بچنے کی کوشش کرنا اور گرد و غبار سے دور رہنا ہی برساتی مسائل سے بچاؤ کا بہترین راستہ ہے۔ فوٹو : فائل

KARACHI: موسم برسات کے متعدد دیگر اثرات کے ساتھ ایک نقصان دہ اثر جِلدی امراض کا رونما ہونا بھی ہے، کیوں کہ اس موسم میں پسینہ بکثرت آنے کی وجہ سے جِلدی مسام متاثر ہو کر جلدی مسائل سامنے آنے لگتے ہیں۔

بارش برس جانے کے بعد تیز دھوپ اور ہوا میں اڑنے والی گرد و غبار جِلد کو بہت زیادہ متاثر کرتے ہیں۔ گرمی دانے، پت، خارش اور ایگزیما جیسے عوارض سے عام طور پہ زیادہ واسطہ پڑتا ہے۔ لہذا نرم،ہوا داراور سادہ لباس ہمیں جلدی مسائل سے کافی حد تک محفوظ رکھنے میں ہماری مدد کر سکتا ہے۔ اسی طرح سادہ، ہلکی پھلکی اور جلد ہضم ہوجانے والی خوراک کا استعمال بھی ہمیں جِلدی امراض سے بچاتا ہے۔

صبح و شام نہانا،پسینے سے بچنے کی کوشش کرنا اور گرد و غبار سے دور رہنا ہی برساتی مسائل سے بچاؤ کا بہترین راستہ ہے۔ بطورِ گھریلو علاج مائیں خرد کو باریک پیس کر سرسوں کے تیل میں ملا کر گرمی دانوں پہ لگائیں تو فوری آفاقہ میسر آتا ہے۔آج کل نیم کے درخت پہ پھل پکے ہوئے ہیں۔ نیم کے پھل کھانا مستقل طور پہ خون کو صاف کرنے اور جلدی امراض سے بچاؤ کا قدرتی طریقہ ہے۔یہ کھانے میں میٹھے اور لذیذ ہوتے ہیں۔ نیم کے پھل روزانہ جی بھر کے کھائیں ۔ روز مرہ غذا میں تیز مرچ مصالہ،گوشت،انڈہ، میٹھائی، چکنائی، بیگن، دال مسور اور چاول وغیرہ بالکل استعمال نہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں