سلہٹ رائلز کے غیرملکی کھلاڑی بائیکاٹ پر تل گئے
بنگلہ دیش لیگ میں معاوضوں کے حوالے سے غلط بیانیوں نے کرکٹرز کا پارہ چڑھا دیا۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں سلہٹ رائلز کے غیرملکی کھلاڑی بائیکاٹ پر تل گئے۔
معاوضوں کے حوالے سے غلط بیانیوں نے کرکٹرز کا پارہ چڑھا دیا، دوسری جانب تلکارتنے دلشان ایک ہی میچ کھیلنے کے بعد آنکھ کے معائنے کا بہانہ بناکر وطن واپس لوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل ٹیم سلہٹ رائلز کی جانب سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور کرکٹرز کو ایک ساتھ بیوقوف بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
فرنچائز نے ڈیڈ لائن کے خاتمے پر بورڈ کو بتایا تھا کہ اس نے اپنے کرکٹرز کو براہ راست معاوضوں کا 25 فیصد ادا کردیا ہے، مگر بعد میں معلوم ہوا کہ اس نے کھلاڑیوں کو بھی بیوقوف بنایا، چند ایک کو 25 فیصد ، کچھ کو 15 اور باقیوں کو صرف جلد ادائیگی کے وعدے پر خاموش کرنے کی کوشش کی، مگر پلیئرز اس حرکت پر بھڑک اٹھے اور انھوں نے فرنچائز کو دھمکی دی کہ اگر جمعرات کی صبح تک رقوم ادا نہیں کیں تو پھر وہ رنگپور کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کردیں گے۔
دوسری جانب اتوار کو ڈھاکا پہنچنے والے سری لنکن اوپنر تلکارتنے دلشان ڈھاکا گلیڈی ایٹر کی جانب سے صرف ایک ہی میچ کھیلنے کے بعد آنکھ کے معائنے کا بہانہ بناکر واپس چلے گئے،اسی ٹیم کے ایک اور کھلاڑی اویس شاہ بھی واپس جاچکے ہیں، ڈھاکا گلیڈی ایٹر انتظامیہ کا اصرار ہے کہ دونوں جلد لوٹ آئیں گے۔