بینک آف ٹوکیو پاکستانی نوجوانوں کو تربیت دیگا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ

جاپانی سرمایہ کار آٹو موبائلز ،الیکٹرانکس اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرینگے۔


Staff Reporter February 07, 2013
محمد حسین سید کا ٹوکیو میں سیمینار سے خطاب، سرمایہ کاروں سے ملاقات. فوٹو: وکی پیڈیا

بینک آف ٹوکیواینڈ مٹسوبشی جاپان میں پاکستانی نوجوانوں کو تربیت دے گا جبکہ جا پانی سرمایہ کاروں نے کراچی میں آٹو موبائلز ، ہیوی مشینری ، سرجیکل آئیٹمز ، الیکٹریکل اور الیکٹرانکس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بات ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید نے بینک آف ٹوکیو کے زیر اہتمام کراچی میں سرمایہ کاری کے مواقع کے موضوع پر ٹوکیومیں سیمینار سے خطاب میں کہی، اس موقع پر جاپان میں پاکستان کے سفیر فرخ کامل ،70 سے زائد جاپانی سرمایہ کار، بورڈ آف انویسمنٹ پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ، بینک آف ٹوکیو کے منیجنگ ڈائریکٹر و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔



ا نھوںنے کہا کہ جلد ہی کراچی میں جاپانی سرمایہ کار اپنے کاروبار کا آغاز کریںگے جس سے کراچی کے نوجوانوں کو وسیع پیمانے پر روزگارکے مواقع میسر آئینگے، جاپانی سرمایہ کاروں نے محکمہ ایکسائر اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے انفرااسٹرکچر ٹیکس عائد کرنے پر سخت اعتراض کیا اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید بینک آف ٹوکیو اینڈ مٹسوبشی کے مرکزی دفتر میں بینک کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ وہ اپنے بینک میں کراچی کے نوجوانوں کو مخصوص شرائط پر اپرنٹس شپ کرانے پر تیار ہیں تاکہ پاکستان اور جاپان کے درمیان سرمایہ کاری کے بہتر مواقع پیدا ہوں،انھوں نے کہا کہ ایسے نوجواںکواپرنٹس شپ کے لیے ترجیح دی جائے گی جو جاپانی زبان بھی جانتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |