سپریم کورٹ کہہ چکی رحمان ملک صادق امین نہیں نااہل کیا جائے درخواست دائر

جے آئی ٹی کی رپورٹ پر رد عمل دے کر سینیٹر رحمان ملک توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، درخواست گزار


Numainda Express July 15, 2017
جے آئی ٹی کی رپورٹ پر رد عمل دے کر سینیٹر رحمان ملک توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

سینیٹر رحمن ملک کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی، درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کی۔

رحمن ملک کی نااہلی اور توہین عدالت کی سزا کے لیے دائردرخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے رحمان ملک کو ناقابل اعتماد قرار دیا تو جے آئی ٹی کی رپورٹ پر رد عمل دے کر سینیٹر رحمان ملک توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں اس لیے ان کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں