برطانوی فٹبال فکسڈ میچز کی وجہ سے تباہ ہوچکی سروے رپورٹ
مشرق بعیدکی سٹے بازمارکیٹوں سے650بلین پاؤنڈ سالانہ منافع کیلیے نتائج کوپہلےہی طےکیا جاتا ہے،100پروفیشنل فٹبالرزکی رائے
دنیائے فٹبال کو میچ فکسنگ اسکینڈل نے بُری طرح لپیٹ میں لے لیا۔
ایک سروے میں 14 فیصد کھلاڑیوں کی رائے میں مشرق بعید کی سٹے بازی کی مارکیٹوں سے 650 بلین پاؤنڈ سالانہ منافع کیلیے میچزکو فکسڈ کیا جاتا ہے،اس سروے میں11 پریمیئر لیگ کھلاڑیوں سمیت 100 پروفیشنل فٹبالرز سے رائے لی گئی، بیشتر کھلاڑی یہ سمجھتے ہیں کہ برطانوی فٹبال فکسڈ میچوں کی وجہ سے تباہ ہوچکی ہے، یاد رہے گذشتہ دنوں یورپیئن یونین کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی یوروپول نے دعویٰ کیا تھاکہ کلب حکام ،کھلاڑی اور 15 سے زائد ممالک کے عادی جرائم پیشہ افراد سنگاپور کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث گروپ کی مدد سے میچز فکسڈ کرنے کی کوششوں میں شامل ہیں۔
کھلاڑیوں کے مطابق بیٹنگ مافیا لیگ میچز کے علاوہ نان لیگ میچز کو بھی نہیں بخشتی۔ لیگ ٹو کے ایک ڈیفینڈر بھی میچز میں فکسنگ پر متفق ہیں، انھوں نے کہا کچھ کھلاڑیوں نے انھیں بھی میچ کے نتیجے خصوصاً لیگ ٹو سیزن کے اختتامی میچز پر شرط لگانے کا کہا تھا، ڈیفینڈر نے مزید بتایا کہ انھوں نے کبھی ایسی کوشش نہیں کی لیکن وہ جانتے ہیں کہ ایسا بغیر روک ٹوک کے ہو رہا ہے، ایک اور لیگ ٹو ڈیفینڈر نے کہا کہ وہ نان لیگ فٹبال میچ کھیل رہے تھے، جب بتایا گیا کہ یہ میچ ہارنا ہے، چیئرمین اور دیگر افراد بھی اس میں شامل تھے ۔
کھلاڑیوں کی جانب سے چونکا دینے والے یہ بیانات رائے شماری پر مشتمل فورفورٹو نامی ایک میگزین میں شائع ہوئے ہیں جس میں11کھلاڑیوں کا تعلق پریمیئر لیگ،29 کا چیمپئن شپ، 18 کا لیگ ون، 31کا لیگ ٹو اور 11کا اسکاٹش پریمیئر لیگ سے ہے۔ پلیئرز نے بتایا کہ2009میں اینفیلڈکے مقام پر لیورپول کی ہنگرین سائیڈ ڈیبرین پر فتح کو مشرق بعید کے شرط لگانے والے گروپ نے ہدف بنایا تھا۔ ان حقائق کے باوجود فٹبال ایسوسی ایشن مصر ہے کہ اسے انگلینڈ میں کسی بھی قسم کی فکسنگ کے بارے میں کوئی بھی باوثوق معلومات حاصل نہیں ہیں ۔
دریں اثنا سنگاپور نے وعدہ کیاکہ وہ میچ فکسنگ میں ہونے والی انکوائری میں مدد کرے گا،یاد رہے اس ملک کے شہریوں پر یورپیئن تفتیشی حکام نے عالمی پیمانے پر کئی سو فٹبال میچز کو فکسڈکرنے کا الزام لگایا ہے،یورپیئن پولیس حکام ، اینٹی کرائم ایجنسی یوروپول اور قومی وکلاء نے ایک انکوائری میں تقریباً680 میچز بشمول ورلڈ کپ کوالیفائنگ اور یورپیئن چیمپئن شپس اور ممتاز یورپیئن کلپ سائیڈز کے چیمپئنز لیگ مقابلوں کو مشکوک قراردیا ہے۔
جنوب مشرقی ایشیائی سٹی اسٹیٹ کی پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ سنگاپورین آفیشلز یورپیئن حکام کی بین الاقوامی میچ فکسنگ سنڈیکیٹ سے متعلق تحقیقات میں مدد کررہے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ سنگاپور میچ فکسنگ کے سخت خلاف ہے اور اس سنڈیکیٹ کے خاتمے اور سنگاپور سے تعلق رکھنے والے ملوث افراد کے خلاف بین الاقوامی قانونی ایجنسیز سے تعاون کا وعدہ کرتے ہیں۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مشکوک میچز میں تقریباً380 میچز یورپ جبکہ دیگر 300افریقہ، ایشیا اور لاطینی امریکا میں کھیلے گئے، ان میں کئی یورپیئن ممالک میں ممتاز قومی لیگ میچزکے ساتھ دو چیمپئنز لیگ مقابلے بھی شامل ہیں، ایک میچ برطانیہ میں کھیلا گیا تھا، ڈنمارک کے ایک اخبار نے لیور پول کیخلاف ہنگری کی ٹیم ڈیبرین کے 2009 چیمپئنز لیگ میچ کو مشکوک قرار دیا۔
البتہ ڈیبرین کا کہنا ہے کہ ان الزامات کی انکوائری یورپیئن فٹبال کی گورننگ باڈی یوئیفا نے بھی کی تھی،2010 میں ہنگری میں لیورپول اور سیری اے سائیڈ فیورینٹینا کے درمیان مبینہ میچ میں فکسرزکے بارے میں مکمل اطلاع نہ دینے پر گول کیپر ووکاسن پولیکسک پر دو سال کی پابندی لگائی گئی تھی ۔ برکینا فاسو کے کوچ پال پٹ کا کیریئر2005 میں بیلجیئم میں میچ فکسنگ اسکینڈل سے داؤ پر لگ چکا، ان کا کہنا ہے کہ فٹبال میں میچ فکسنگ ہمیشہ سے موجود ہے،اگر آپ سائیکلنگ میں لانس آرمسٹرونگ پر نظر ڈالیں تو وہی ہیں جنھوں نے اعتراف کیا جبکہ ہر شخص ممنوعہ دوا استعمال کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب میں فٹبال کھیلتا تھا توکئی چیزیں نوٹ کیں، میں نہیں سمجھتا آپ اسے تبدیل کرسکتے ہیں، یہ بدقسمتی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہر کھیل میں آپ کو ان چیزوں کا سامنا کرنا ہوگا۔