مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 3 نوجوان شہید کردیئے

ضلع اسلام آباد میں بھارتی پولیس نے جامع مسجد کی بے حرمتی کی، احتجاج کرنے پر 12 بچوں کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک July 15, 2017
بھارتی فوج نے ترال میں آپریشن کرکے نہتے نوجوانوں کو شہید کیا۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں آپریشن کرکے تین نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مجاہدین کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر ترال کے علاقے ستورہ کا محاصرہ کرلیا جس کے دوران بھارتی فوج کا مجاہدین سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین نوجوان شہید ہوگئے۔

دوسری جانب ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) میں بھارتی پولیس نے جامع مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے مسجد میں موجود حریت رہنما کے بیٹے سمیت 12 بچوں کو گرفتار کرلیا۔ جامع مسجد میں موجود بچے آزادی کے ترانے پڑھ رہے تھے کہ بھارتی پولیس نے مسجد کا محاصرہ کرلیا اور جوتوں سمیت مسجد میں گھس گئی جہاں موجود حریت رہنما مختار احمد وازا کے 12 سالہ بیٹے ریان مختار سمیت 12 بچوں کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئی۔ اس موقعے پر پولیس نے مسجد میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

ادھر حریت کانفرنس کے چیرمین سید علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔ علی گیلانی نے بھارت کے اس بیان کی سخت مذمت کی ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام بھارت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ حریت رہنما نے کہا کہ 95 فیصد کشمیری عوام بھارت سے آزادی چاہتے ہیں، بھارت کشمیر سے اپنی فوجیں نکالے اور انہیں اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |