ٹریفک سارجنٹ ہلاکت کیس عبدالمجیداچکزئی کی درخواست ضمانت مسترد

عبدالمجیداچکزئی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش نہیں کیاجاسکا


ویب ڈیسک July 15, 2017
عبدالمجیداچکزئی جوڈیشل ریمانڈ پرجیل میں ہیں فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت کے کیس میں رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجیداچکزئی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت کےکیس کی سماعت ہوئی لیکن ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا۔ عدالت نے ان کی غیر موجودگی میں ہی ان کی درخواست ضمانت پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنادیا جس کے تحت ان کی درخواست مسترد کردی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کوئٹہ میں رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجیداچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک سارجنٹ جاں بحق ہوگیا تھا، پولیس نے پہلے تو واقعے کو دبانے کےلیے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا لیکن وڈیو منظر عام پر آنے اور چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے از خود نوٹس لینے کے بعد عبدالمجیداچکزئی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |