قائد اعظم ٹرافی کرکٹ بیشتر میچز خراب موسم کے سبب شروع نہ ہوسکے
شالیمار اور راوی کے مابین 4 روزہ میچ کے افتتاحی دن صرف 14 اوورز کا کھیل ہوا۔
قائد اعظم ٹرافی کے سپرایٹ اور باٹم سکس مقابلوں کے پہلے دن کے بیشتر میچز خراب موسم کے سبب شروع نہ ہو سکے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کوگروپ اے میں پنڈی اسٹیڈیم پرمیزبان ٹیم اسلام آباد کے خلاف صف آرا نہ ہوسکی،گروپ بی میں لاہورکے ایل سی سی اے گرائونڈ پرمیزبان ٹیموں شالیمار اور راوی کے مابین 4روزہ میچ کے افتتاحی دن صرف14 اوورز ممکن ہو سکے، راوی نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 53 رنز بنائے، عابد علی 26 اور احمد شہزاد 18 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔
سپر ایٹ مرحلہ کیلیے کوالیفائی نہ کرنے والی ٹیموں کے درمیان باٹم سکس مرحلہ میں پہلے دن کھیل ممکن نہ ہو سکا،صوابی کے گوہاٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایبٹ اباد اور ملتان جبکہ پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں میزبان پشاور اور کوئٹہ کے درمیان میچ گیلی وکٹ کا شکار ہوا، دریں اثناء سپر ایٹ میںجمعرات کو اسلام آباد کے ڈائمنڈ کلب گرائونڈ پر سیالکوٹ کی ٹیم کراچی وائٹس کی منتظر ہوگی،آزاد جموں وکشمیرکے میر پور اسٹیڈیم پر کراچی بلوز کا حیدرآباد سے سامنا ہوگا۔