پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں نیپال کو قابو کرلیا
فیصلہ کن گول آخری لمحات میں اسٹرائیکر حسن بشیر نے انفرادی کوشش سے کیا۔
پاکستان فٹبال ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے میں نیپال کو 1-0 سے قابو کرلیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق دیسراتھ رنگاسالہ اسٹیڈیم کھٹمنڈو میں فیصلہ کن گول میچ کے آخری لمحات میں اسٹرائیکر حسن بشیر نے انفرادی کوشش سے کیا۔
پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوئی۔ مہمان سائیڈکو ہوم گرائونڈ کا فائدہ بھی تھا لیکن پاکستانی ٹیم عمدہ پلاننگ اور تکنیکی مہارت سے کام لیتے ہوئے میچ کے دوسرے ہاف میں چھائی رہی، جس کی وجہ سے حریف پر دبائو قائم رہا،اس کا فائدہ حسن بشیر نے میچ کے آخری لمحات میں اٹھایا۔
دریں اثنا پاکستانی ٹیم کی اس شاندار کامیابی پر صدر پی ایف ایف مخدوم سید فیصل صالح حیات نے مبارکباد دی ہے، ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ پاکستانی فٹبال ٹیلنٹ کو گول پروجیکٹ کے ذریعے مزید تقویت دی جائے۔ یاد رہے ٹیم نیپال کے ساتھ اپنا دوسرا دوستانہ میچ 9 فروری کوکھیلے گی۔