ڈسپلن کی خلاف ورزی ہاکی پلیئرز اور آفیشلز پر پابندی

انڈر21 سیمی فائنل میں پی آئی اے اور نیشنل بینک کے3 کھلاڑی سزاکی زد میں آئے۔


Sports Reporter February 07, 2013
انڈر21 سیمی فائنل میں پی آئی اے اور نیشنل بینک کے3 کھلاڑی سزاکی زد میں آئے۔ فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نظم و ضبط توڑنے والوں کیخلاف شکنجہ کس لیا، قومی جونیئر لیگ میں 3 کھلاڑیوں سمیت دو آفیشلز پابندی کی زد میں آگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق فیصل آبا دمیں جاری ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیشنل بینک اور پی آئی اے کے کھلاڑیوں کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد فاروق نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پلیئرز عماد شکیل بٹ اور افسر یعقوب پر ایک ماہ کی پابندی عائد کردی۔



محمد سلطان عامر کو 6 ماہ تک کھیل سے دور رہنے کی سزا دی گئی، اس دوران سزا یافتہ کھلاڑی کسی بھی قومی یا بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کے اہل نہیں ہونگے، انھیں سزا میں کمی کیلیے پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیا سے اپیل کا حق حاصل ہے۔ پی آئی اے کے کوچ محمد اخلاق اور نیشنل بینک کے کوچ محمد عرفان محمود پر پانچ میچزکی پابندی عائد کی گئی۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد فاروق نے ائیرلائنز کے کوچ قمر ابراہیم اور بینک کے محمد ارشد کو تنبہہ کی کہ وہ مستقبل میں نظم وضبط کے حوالے سے کسی بھی قسم کی خلاف ورزی سے باز رہیں، ورنہ سخت ایکشن لیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں