امریکی ڈرون حملے میں افغانستان میں داعش کا سربراہ ہلاک

11 جولائی کو داعش خراسان کے ہیڈکوارٹرز کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا، پنٹاگون


ویب ڈیسک July 15, 2017
ڈرون حملے میں ابو سعید اپنے ساتھیوں سمیت مارا گیا، پنٹاگون۔ فوٹو : فائل

KARACHI: امریکی ڈرون حملے میں افغانستان میں داعش کا امیر اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ افغان صوبہ کنڑ میں ڈرون حملے میں داعش خراسان کا امیر ابوسعید اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ پنٹاگون کے مطابق 11 جولائی کو داعش کے ہیڈکوارٹرز پر یہ حملہ کیا گیا۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیر کے مرنے سے عسکری گروہ بہت پیچھے چلے جاتے ہیں، جو ہماری بہت بڑی کامیابی ہے۔

ابو سعید داعش خراسان کا تیسرا امیر تھا اور اس سے پہلے بھی افغانستان میں داعش کی شاخ کے دو سربراہ امریکی کارروائی میں مارے جاچکے ہیں۔ 2016 میں امریکی ڈرون حملے میں خراسان میں داعش کا پہلا امیر حافظ سعید خان اور پھر 27 اپریل کو ننگرہار میں امریکی و افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن میں دوسرا امیر عبدالحسیب ہلاک ہوگیا۔ افغانستان میں سرگرم داعش کی مقامی شاخ کا نام دولت اسلامیہ خراسان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی سرحد سے متصل افغان صوبہ کنڑ میں داعش کافی سرگرم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں