بھارتی شہر دارجیلنگ میں علیحدہ ریاست کیلئے ہزاروں خواتین کی ریلی

دارجیلنگ میں 31 ویں روز بھی مکمل ہڑتال ہوئی جس کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج رہا


ویب ڈیسک July 15, 2017
احتجاج کرنے والی خواتین نے علیحدہ ریاست کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ فوٹو: انٹرنیٹ

بھارت میں الگ ریاست گورکھا لینڈ کا مطالبہ زور پکڑگیا اور دارجیلنگ شہر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے شہر دارجیلنگ میں 31 ویں روز بھی مکمل ہڑتال ہوئی جس کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج رہا۔ ہزاروں خواتین نے علیحدہ ریاست ''گورکھا لینڈ'' کے حق میں ریلی نکالی اور احتجاج کیا۔ انہوں نے ہاتھوں میں تیزدھار خنجر اور پرچم تھامے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہردارجیلنگ میں علیحدگی پسندوں اورپولیس میں تصادم سے 3 افراد ہلاک

احتجاج کرنے والی خواتین علیحدہ ریاست کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگارہی تھیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا جب بھی حقوق مانگتے ہیں تو بھارتی انتظامیہ انہیں تشدد اور گولیوں کا نشانہ بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہر دارجیلنگ میں علیحدگی کی تحریک زور پکڑ گئی

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں 1980 سے جاری "گورکھالینڈ" تحریک میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |