خورشید بیگم کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کی ضروریات پوری کی جائیں نعیم آفندی

تحفظ ماحولیات ضروری ہے، نشاط قادری، پانی کی فراہمی کیلیے کام کر رہے ہیں،ڈاکٹر مختار۔


Staff Reporter February 07, 2013
ایڈمنسٹریٹر جمشید ٹائون نعیم الحق خورشید بیگم کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کا دورہ کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI: ایڈمنسٹریٹر جمشید ٹاون نعیم آفندی نے کہا ہے کہ تعلیمی سر گر میوں کے فروغ کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

جدید تعلیم سے استفادہ حاصل کر کے ہی ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے متعلقہ افسران کے ہمراہ عثمانیہ پلے گراونڈ میں موجود خورشید میموریل کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ سوسائٹی کے معائنے کے دوران کیا، انھوں نے ہدایت کی کہ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کو تمام تر ضروریات سے آراستہ رکھا جائے، اراکین اسمبلی آصف حسنین و خالد احمد نے کہا ہے کہ مظلوم و غریب عوام کی ترقی اس وقت ہی ہوسکتی ہے جب ان کے نمائندے ان کے مسائل سے آگاہ ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایڈمنسٹریٹر لانڈھی ٹائون عبدالراشدخان کے ہمراہ لانڈھی میں تعمیر کی جانیوالی سڑک کے افتتاح کے موقع پر کیا، انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا نامزدکردہ ہر منتخب نمائندہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوتا ہے، رکن صوبائی اسمبلی نشاط قادری نے کہا ہے کہ تحفظ ماحولیات کے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنا نے کیلیے آگاہی مہم چلا ئی جائے۔

 

5

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفٰی کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون کا دورہ کرتے ہوئے کیا، انھوں نے ہدایت جاری کی کہ صفائی وستھرائی اور آلودگی سے پاک ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کیلیے موثر اقدامات بروئے کار لائے جائیں، ایڈمنسٹریٹر ملیر ٹائون ڈاکٹر مختار پلیجو نے کہا ہے کہ ملیر ٹائون میں پانی کی قلت کو دور کرنے کیلیے میگا منصوبے پر کام کیا جارہا ہے جو کہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیپری تا سعودآباد فراہمی آب کے منصوبے کے تکمیلی مرحلے پرجوائنٹوں کی بھرائی اور وال ڈک کی تعمیر کا معائنہ کرتے ہوئے کیا، انھوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں