بھارتی کرکٹرز نے رانا ٹنگا کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا
رانا ٹنگا کےکہ اس طرح کےبیانات پرزیادہ کان نہیں دھرنیں چاہیےاورمیں اس بیان کواتنااہم نہیں سمجھتا،اشیش نہرا
سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا کی جانب سے سری لنکا اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ 2011 کا فائنل فکس ہونے کے الزامات کے جواب میں بھارتی کرکٹرز بھی میدان میں آ گئے ہیں۔
ورلڈ کپ 2011 میں بھارتی اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولر اشیش نہرا نے رانا ٹنگا کے الزامات حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات پر زیادہ کان نہیں دھرنیں چاہیے، میں اس بیان کو اتنا اہم نہیں سمجھتا کہ اس پر تبصرہ کیا جا سکے۔ فائنل میں بھارت کی جانب سے 97 رنز کی اننگز کھیلنے والے اوپنر گوتم گمبھیر نے کہا کہ عالمی کرکٹ کی معتبر آواز کی جانب سے لگائے گئے الزامات سنگین ہیں، رانا ٹنگا اپنے موقف پر ثبوت بھی سامنے لائیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :ارجنا رانا ٹنگا کا ورلڈکپ 2011 فائنل کی تحقیقات کا مطالبہ
واضح رہے کہ ارجنا رانا ٹنگا نے گزشتہ روز فیس بک پر مقامی زبان میں وڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ورلڈکپ 2011 کے فائنل میں سری لنکا کو بھارت سے شکست ہوئی تھی اس پر شبہات ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات ہونی چاہئیں۔