کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

سب سے زیادہ بارش گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن اور نارتھ کراچی کے علاقوں میں ہوئی


ویب ڈیسک July 15, 2017
بارش کے نتیجے میں فیڈر ٹرپ کرنے سے شہرکے مختلف علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔ فوٹو: فائل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ رم جھم ہوتے ہی شہری موسم کا لطف اٹھانے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں موسلا دھار اور کہیں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا جب کہ شہریوں کی بڑی تعداد موسم کا لطف اٹھانے کے لئے ساحل سمندر اور دیگر تفریحی مقامات پر پہنچ گئی۔ کئی علاقوں میں اہم شاہراؤں پر پانی جمع ہونے کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ اس کے علاوہ بارش کے باعث مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی شکایت بھی موصول ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن، ایئرپورٹ اور بفرزون کے علاقوں میں ریکارڈ ہوئی جب کہ صدر، کورنگی، ڈیفنس، نیوکراچی ،اختر کالونی، محمود آباد اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے سندھ بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جبکہ بلوچستان کے علاقے حب اور گرد و نواح میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں