رینجرز نے شہر میں قیام امن کے لیے بڑی قربانیاں دیں ڈی جی رینجرزسندھ

شہرمیں خوف و دہشت کی علامت سمجھے جانے والوں کو آج کوئی نہیں جانتا، میجر جنرل محمد سعید

چاہتے ہیں کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری واپس نہ آئے، میجر جنرل محمد سعید۔ فوٹو؛ فائل

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ رینجرز نے شہر میں امن قائم کرنے کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔


ڈی جی رینجرز میجر جنرل سعید کا لیاری فٹ بال اسٹیڈیم میں یوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لیاری کے نوجوان محنت کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں تو کم تعلیم کے باوجود بھی محنت سے ترقی کی جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ رینجرز نے شہر میں امن قائم کرنے کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں جس کی وجہ سے شہر میں خوف و دہشت کی علامت سمجھے جانے والوں کو آج کوئی نہیں جانتا۔

ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری واپس نہ آئے، عبدالستار ایدھی ایک عظیم اور عوام سے بے لوث خدمت کرنے والے انسان تھے اور وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
Load Next Story