این اے 260 نوشکی کا میدان جے یو آئی ف نے مار لیا

جے یو آئی (ف) کے عثمان بادینی نے 39852 ووٹ لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، غیر حتمی نتیجہ

جے یو آئی (ف) کے عثمان بادینی نے 39852 ووٹ لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، غیر حتمی نتیجہ۔ فوٹو: پی پی آئی

بلوچستان کے علاقے نوشکی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 260 کا میدان جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار نے مار لیا۔

نوشکی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں 196 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی (ف) کے امیدوار عثمان بادینی 39852 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے بہادر خان مینگل 27629 ووٹوں کے ساتھ دوسرے، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے جمال ترکئی 13408 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی چوتھے جب کہ تحریک انصاف پانچویں نمبر پر رہی۔


واضح رہے کہ این اے 260 کی نشست پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عبدالرحیم مندوخیل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

 
Load Next Story