سوہاوہ میں زمیندارنے غیرت کے نام پرمحنت کش کا ہاتھ کاٹ ڈالا
پولیس نے واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈومیلی میں 7افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے
تحصیل سوہاوہ میں انسانیت سے عاری زمیندار نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے غریب محنت کش محبت خان کا ہاتھ کاٹ ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل سوہاوہ کے محنت کش محبت خان کی غربت اس کی سزا بن گئی اور سوہاوہ کے زمیندار نے اسے غریب ہونے کی سزادیتے ہوئے غیرت کے نام پراس کا ہاتھ ہی کاٹ ڈالا، محبت خان کا ملزمان کے خاندان کی لڑکی سے کالج کے دورسے تعلق تھا، جس کے باعث شک کی بنا پرزمیندارکے ساتھی محبت خان کو گھر سے اٹھاکر ڈیرے پر لے گئے جہاں اسے برہنہ کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تاہم اس کے بعد بھی ان کی تسلی نہ ہوئی تو انہوں نے اس کا ہاتھ ہی کاٹ ڈالا، محبت خان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہےجہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈومیلی میں 7 افراد خاور ظہیر، مرزا ظہیر، صوفی ساجد، مرزا طارق، مرزا بابر، مرزا ظہور اور مرزا جہانگیرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم مقدمہ درج ہونے کی اطلاع ملتے ہی ملزمان علاقہ چھوڑ کر روپوش ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی تفتیش کی جارہی ہے جب کہ ملزمان کو جلد ہی گرفتارکرکے عدالت کے کٹہیرے میں لایا جائے گا۔