سب مغرب کا پروپیگنڈا ہے افغان طالبان نے لندن کانفرنس کے نتائج مسترد کردیے

کانفرنس اور دیگر ہارس ٹریڈنگ کا مقصد اصل فریقین کو مذاکرات سے روکنا ہے، بات چیت صرف طالبان اور امریکا کے درمیان ہوگی

مغرب ناکامی چھپانے کیلیے ایسے کام کر رہا ہے، ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا طالبان کی ویب سائٹ پر جاری بیان فوٹو: اے ایف پی/ فائل

افغان طالبان کے ترجمان نے حال ہی میں لندن میں پاکستان، افغانستان اور برطانیہ کے درمیان ہونیوالے سہ فریقی مذاکرات کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے، جس میں آئندہ 6 ماہ میں تصفیہ امن کا عزم ظاہر کیا گیا تھا۔

افغانستان میں امریکی اور اتحادی افواج کیخلاف برسرپیکار افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بدھ کو طالبان کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ کانفرنس اور دیگر ''ہارس ٹریڈنگ'' کا مقصد دونوں اصل فریقین کے درمیان موثر اور نتیجہ خیز مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔




یہاں اصل فریقین سے طالبان کا ممکنہ طور پر مقصد امریکا اور انکے درمیان مذاکرات ہیں کیونکہ اس سے قبل بھی وہ کہہ چکے ہیں کہ مذاکرات صرف طالبان اورامریکا کے درمیان ہو سکتے ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق فوجی شکست کا شکار مغربی فوجیں اپنی ناکامی چھپانے کیلئے پراپیگنڈے کے طور پر لندن کانفرنس کی طرح کانفرنسز کا انعقاد کرا رہی ہیں تاکہ یہ دکھا سکیں کہ مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت جاری ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story