شریف برادران جب بھی اقتدار میں آئے ان کے اثاثوں میں اضافہ ہوا فواد چوہدری

شریف برادارن نے اپنی بلیک منی کو وائٹ کرنے کے لئے مسلم لیگ(ن) کا استعمال کیا، فواد چوہدری

شریف برادارن نے اپنی بلیک منی کو وائٹ کرنے کے لئے مسلم لیگ(ن) کا استعمال کیا، فواد چوہدری : فوٹو : ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD:
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف جب بھی اقتدار میں آئے ان کے اثاثہ جات میں بے پناہ اضافہ ہوا اور نوازشریف نے بلیک منی کو وائٹ کرنے کے لئے مسلم لیگ(ن) کا استعمال کیا۔

اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مسلم لیگ(ن) کے وزرا نے مٹھائیاں بانٹیں اور اب جے آئی ٹی کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں سازشیں تلاش کرنے والے پہلے رپورٹ کو پڑھ لیں اور شریف فیملی کا دفاع کرنے والے پہلے ملک کےوفا داربنیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 40 سال سے سرکاری خزانوں کو لوٹنے والے خاندان کا احتساب ہورہا ہے

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت کوبتایا گیا کہ 2005 میں عزیزیہ مل فروخت کی گئی جس کی رقم 63.1 ملین سعودی ریال بنی جو حسین نواز کو ملی جب کہ عزیزیہ مل میں دیگر شراکت داروں کو کچھ بھی نہیں ملا اور جب جےآئی ٹی نے مل فروخت کرنے والی لافرم سے رابطہ کیا تو انہوں نے بھی تصدیق کی اور کہا کہ عزیزیہ مل سے ملنے والی رقم کے ذریعے ہلٹن میٹل کمپنی کھولی گئی جو جون 2005 میں ہی تیار گئی تھی اس کے لئے پیسہ بھی نوازشریف نے ہی پاکستان سے بھیجا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ظفر حجازی کے باس اسحاق ڈار بھی گرفتار ہوں گے


انہوں نے بتایا کہ ہلٹن میٹل 2007 تک ایک پیسہ بھی نہ بنا سکی لیکن 2008 میں پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کے اقتدار میں آتے ہی کمپنی نے پیسے بنانا شروع کردیئے اور 2010 سے 2015 تک کمپنی نے نوازشریف کو ایک ارب سے زائد رقم گفٹ کی اوراسی رقم میں سے نوازشریف نے10 کروڑروپے اپنی جماعت کو دیئے اور بعد میں 4 کروڑ واپس لے لیے۔ 82 کروڑ روپے مریم نواز کو گفٹ کیے گئے اور وہ پیسے بھی مریم نواز نے دوبارہ نوازشریف کو گفٹ کردیئے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حسن نواز13 کمپنیوں کے مالک ہیں جن میں سے 9 کمپنیاں نقصان میں ہیں اور ان نقصان ذدہ کمپنیوں کو عرب امارات میں واقع ایف زیڈ ای کیپیٹل نامی کمپنی سے پیسے بھیجے جارہے ہیں جس کے چئیرمین نوازشریف ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف مقدموں کا مستقبل ردی کی ٹوکری ہے

فواد چوہدری نے بتایا کہ نوازشریف نے 1990 میں جب اقتدار سنبھالا تو اس وقت ان کے اثاثے 7.53 ملین تھے جو بعد میں 32.15 ملین تک جاپہنچے سوال یہ ہے کہ شریف برادران جب بھی اقتدار میں آئے ان کا کاروبار کئی گنا کیسے بڑھ جاتا ہے 2009 میں شریف فیملی کےاثاثے اچانک بڑھنے شروع ہوگئے شریف برادارن نے اپنی بلیک منی کو وائٹ کرنے کے لئے مسلم لیگ(ن) کا استعمال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب حقیقت سب کے سامنے آچکی ہے اور شریف خاندان بھی نئے وکلا کی تلاش میں ہے کیوں کہ ان کی پرانی قانونی ٹیم نے مزید کارروائی میں اپنی دستیابی سے انکار کردیا ہے اسی وجہ سے (ن) لیگ کی جانب سے جے آئی ٹی پر تاحال اعتراضات نہیں اٹھائے جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریف فیملی کا دفاع کرنے والے وزرا تسلی سے جے آئی ٹی رپورٹ پڑھیں اور پھر اس پر بات کریں دانیال عزیز جیسے اسکول ماسٹر جو پوری کلاس کو فیل کراتے ہیں ایسے لوگ پوری(ن) لیگ کو گائیڈ کررہے ہیں۔ اب آئندہ ہفتے میں حکومتی جماعت کو بھی پتہ چل جائے گا کہ کسی ایک شخصیت کی اندھی پوجا کے بجائے قیادت کو تبدیل کرنا ہی ان کے مستقبل کے لئے بہتر ہوگا۔
Load Next Story