پی ٹی آئی رہنما ناز بلوچ پیپلزپارٹی میں شامل 

عمران خان کی سندھ اور کراچی پر کوئی توجہ نہیں سارا دھیان صرف پنجاب پر ہے، ناز بلوچ

نازبلوچ کی شمولیت سے پیپلز پارٹی مضبوط ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ۔ فوٹو : آئی این پی

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ناز بلوچ پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، فریال تالپور سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پی پی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ناز بلوچ نے پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بابراعوان پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل


پریس کانفرنس کے دوران ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اپنے گھر واپس آگئی ہوں، سندھ میں پی ٹی آئی کا ورکر پارٹی چھوڑرہا ہے، عمران خان کی سندھ اور کراچی پر کوئی توجہ نہیں ہے، تحریک انصاف کی ساری توجہ صرف پنجاب پر ہے تاہم میں سندھ کی بیٹی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دھرنے میں میری بہت کوششیں ہیں تاہم تحریک انصاف پر کوئی کیچڑاچھالنا نہیں چاہتی جب کہ تبدیلی کا نعرہ لگاتے لگاتے خود پی ٹی آئی تبدیل ہوگئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پیپلزپارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف میں شامل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نازبلوچ کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، انکی شمولیت سے پیپلز پارٹی مضبوط ہوگی جب کہ ناز بلوچ اور میرے والد ایک ساتھ اسمبلی میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس114 میں پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ آئندہ انتخابات میں ہم کراچی میں بھی اکثریت حاصل کریں گے۔

Load Next Story