عوام نے ن لیگ کو حق حکمرانی دیا تھا حق کرپشن نہیں شفقت محمود

جیسے جیسے فیصلے کا وقت قریب آ رہا ہے لیگی رہنما کی گھبراہٹ بڑھ رہی ہے، شفقت محمود


ویب ڈیسک July 16, 2017
پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت میں مولانا فضل الرحمان کی کوئی جگہ نہیں ہوگی، شفقت محمود فوٹو: فائل

پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ عوام نے ن لیگ کو حق حکمرانی دیا تھا حق کرپشن نہیں جب کہ شریف خاندان کی کہانی ہر طرح سے ختم ہوچکی ہے۔

لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب میں پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی کہانی ہر طرح سے ختم ہوچکی ہے، ساری اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کوجانےکا کہہ رہی ہیں، عوام نے ن لیگ کو حق حکمرانی دیا تھا حق کرپشن نہیں جب کہ جیسے جیسے فیصلے کا وقت قریب آ رہا ہے لیگی رہنما کی گھبراہٹ بڑھ رہی ہے اورپاناما کیس میں سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔

شفقت محمود نے کہا کہ فضل الرحمان نے بھی عالمی سازش کی باتیں شروع کردیں، مولانافضل الرحمان پہلے زرداری اور پھرنواز حکومت کے ساتھ رہے، لگتا ہے پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو مولانا فضل الرحمان ان کے بھی ساتھ ہوں گے لیکن فضل الرحمان وفاقی حکومت میں آپ کی کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو سازش کی بو کہاں سے آرہی ہے اور حکومت کھل کر بتائے کہ ان کے لیے سازش کیا ہے تاہم حکومت کے کچھ لوگ بہت بہادرہیں لیکن یہ کسی کا نام نہیں لیتے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شریف خاندان کو مضبوط کرنے کیلئےجے آئی ٹی کو متنازعہ بنایا جارہاہے، شفقت محمود

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قطری کے من گھڑے کہانیاں بنائیں گئیں، شریف خاندان کی جائیداد کے منی ٹریل کا تعلق گلف اسٹیل ہے، وزیراعظم کےکزن طارق شفیع نے بیان حلفی نہیں پڑھا، گلف اسٹیل کی فروخت کےمعاہدے پرشہبازشریف نے دستخط کیے تھے لیکن شہبازشریف اب کہتےہیں گلف اسٹیل پرمیرےدستخط نہیں ہیں جب کہ گلف اسٹیل کی کہانی میں کوئی جان نہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ یواے ای کے پاس گلف اسٹیل کی خریدوفروخت کاکوئی رکارڈ نہیں جب کہ ثابت ہوچکا کہ مریم نوازہی فلیٹس اورنیلسن کمپنی کی مالک ہیں، انکا خط فرم کے پاس فرانزک کیلےگیا تواس میں 2006 کا فونٹ پایا گیا، نوازشریف ایف زی ای کمپنی کے مارکیٹنگ منیجر تھے، اب کہتے ہیں نوازشریف چیرمین اورمنیجرتھے مگرتنخواہ نہیں لیتےتھے جب کہ نوازشریف کمپنی سے10 ہزاردرہم تنخواہ لیتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں