پولیس نے شاہ رخ جتوئی کا مزید4 روزکا ریمانڈ حاصل کرلیا

تفتیش کیلیے عدالت نے ایک روز کا ریمانڈ دیا تھا جو تفتیش کیلیے کم ہے،پولیس

تفتیش کیلیے عدالت نے ایک روز کا ریمانڈ دیا تھا جو تفتیش کیلیے کم ہے،پولیس فوٹو: فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر عبدالشکور کلہوڑو نے شاہ زیب قتل کیس میں ملوث شاہ رخ جتوئی سے تفتیش کیلیے مزیدجسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔

عدالت نے شاہ رخ جتوئی سے جونائیل جیل میں تفتیش کیلیے مزید 4 روز کا ریمانڈ دیا ہے اس عدالت نے منگل کواسی مقدمے میں اعانت جرم کے الزام میں گرفتار امارات ایئرلائن کے ملازم محمد طحہ حسین ولد راشد اور فضل ربی ٹریول کمپنی کے ملازم سہیل احمد ولد نزیر کابھی جسمانی ریمانڈ دیا تھا ، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ فاضل عدالت کے حکم پر جونائیل جیل میں پابند سلاسل ملزم شاہ رخ سے جیل میں تحقیقات کی تھی دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا تھا کہ اسے فضل ربی تریول ایجنسی کے ملازم سہیل احمد نے متحدہ عرب امارات ایئرلائن کے ملازم محمد طحہ حسین سے سازباز کرکے محمد علی نامی شخص کے پاسپورٹ نمبر کا بولڈنگ کارڈ جاری کیا تھا۔




عدالت میں موجود ملزمان نے قتل کے الزام میں ملوث ملزم کی بیرون ملک فرار کرانے میں مدد کی تھی تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شاہ رخ سے تفتیش کیلیے فاضل عدالت نے ایک روز کا ریمانڈ دیا تھا وقت کی کمی کے باعث تفتیش نامکمل ہے ایف آئی حکام نے تحقیقات مکمل کرنے کیلیے مزید ریمانڈ کی استدعا کی تھی، فاضل عدالت نے شاہ رخ جتوئی سے جونائیل جیل میں ہی تحقیقات کرنے کیلیے مزید وقت دیتے ہوئے ملزمان کو11فروری کوعدالت میں پیش کرنے اور تحقیقاتی رپورٹ ب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story