چیف الیکشن کمشنرکو روکنے کی پٹیشن طاہرالقادری آج درخواست دائرکرینگے

آرٹیکل 217کے تحت سپریم کورٹ کے جج کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نامزدکیا جائے

آرٹیکل 217کے تحت سپریم کورٹ کے جج کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نامزدکیا جائے

چیف الیکشن کمشنرکو فرائض کی ادائیگی سے فی الفور روک دینے کیلیے سپریم کورٹ میں حکم امتناع کی ایک درخواست دائرکی گئی ہے جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری جمعرات کو سپریم کورٹ پہنچیں گے اورالیکشن کمیشن کی تشکیل نوکیلیے رٹ پٹیشن دائرکریں گے۔


آن لائن کے مطابق شاہداورکزئی نے چیف الیکشن کمشنرکوکام سے روکنے کی درخواست میں موقف اختیارکیاہے کہ آرٹیکل 217کے تحت سپریم کورٹ کے جج کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نامزدکیا جائے۔ مقدمے میں فخرالدین جی ابراہیم کو فریق نہیں بنایا البتہ وفاقی حکومت کو ان کے بارے میں معلومات صدر تک پہنچانے کی ہدایت طلب کی گئی ہے ۔سپیشل رپورٹرکے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری آج الیکشن کمیشن کی تشکیل نوکیلیے سپریم کورٹ میںرٹ پٹیشن دائرکریں گے۔ان کے ہمراہ پاکستان عوامی تحریک لائرزونگ کے وکلاء بڑی تعدادمیںسپریم کورٹ پہنچے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story