ٹارگٹ کلنگ الیکشن کے التواکی سازش ہوسکتی ہے شرجیل

چندبوندبارش نے دھرنے کاپول کھول دیا،لگتاہے چوہدری نثار ن لیگ کیخلاف کام کررہے ہیں


Staff Reporter/staff Reporter February 07, 2013
عمران خان انتخابات سے قبل ہی اپنی شکست تسلیم کرچکے، وزیراطلاعات، میڈیاسے گفتگو۔ فوٹو: فائل

لاہور: پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اورسندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہاہے کہ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ انتخابات ملتوی کرانے اورموجودہ جمہوری حکومت کوڈی ریل کرنے کی ایک سازش ہوسکتی ہے۔

کچھ سیاسی جماعتیں انتخابات میں شکست کے خوف سے غیر آئینی مطالبات کررہی ہیں،شہبازشریف اورچوہدری نثار(ن)لیگ کی نائوڈبونے میں مصروف ہیں،نواز شریف ایک جمہوری پارٹی کے رہنماہیں وہ ان کودیکھیں،سانحہ بلدیہ ٹائون کے متاثرین کووفاقی اورصوبائی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ معاوضے کے رقم اداکردی گئی ہے اورجن لاشوں کی شناخت نہیں ہوئی اس کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کاانتظار ہے ہم ان سانحہ کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔

بدھ کوسندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ دھرنے وہ پارٹیاں دیتی ہیں جواسمبلیوں میں موجودنہ ہوں،(ن)لیگ اسمبلی میں ہونے کے باوجوداپنے مطالبات کوایوان میں لانے کے بجائے سڑکوں پرآئی اور چندبوندبارش نے ان کے دھرنے کاپول کھول دیا،ایسالگتاہے کہ چوہدری نثارنے اسلام آباد میں دھرنا الیکشن کمیشن کومضبوط بنانے کیلیے نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف دیاتھاکیونکہ چیف الیکشن کمشنراورالیکشن کمیشن کاقیام مسلم لیگ(ن)کی مشاورت سے ہی ہواتھا،آئندہ وزیراعلیٰ پنجاب پیپلز پارٹی کاہی ہوگا۔

1

شرجیل میمن نے کہاکہ عمران خان انتخابات سے قبل ہی اپنی شکست تسلیم کرچکے اسی لیے انھوں نے صدرزرداری کوانتخابات سے قبل ہٹانے کی بات کی حالانکہ آئین کی رو سے انتخابات میں صدر مملکت کاکوئی رول نہیں ہوتا۔سندھ میں نگراں حکومت کے قیام کے سوال پرانھوں نے کہاکہ سندھ میں اپوزیشن لیڈرکی تعیناتی کے بعد اپوزیشن جماعتوں اورتمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کاسلسلہ شروع کردیاجائے گا۔

سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ(فنکشنل)کی جانب سے نصرت سحرعباسی کواپوزیشن لیڈر بنانے کی درخواست پرانھوں نے کہاکہ اس سے قبل ارباب غلام رحیم نے بھی درخواست دی ہے ہم دیکھیںگے کہ کن کی تعدادزیادہ ہے اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |