پلاننگ کمیشن نے ترقیاتی منصوبوں کیلیے 114 ارب جاری کر دیے

انفرااسٹرکچر کیلیے 62.7 ارب روپے جاری، سماجی شعبے کیلیے 48.7 ارب روپے جاری


APP February 07, 2013
انفرااسٹرکچر کیلیے 62.7 ارب روپے جاری، سماجی شعبے کیلیے 48.7 ارب روپے جاری فوٹو: فائل

پلاننگ کمیشن نے مالی سال 2012-13 کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت اب تک مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلیے 114.6 ارب روپے جاری کر دیے۔

رواں مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں کیلیے 233 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ فنڈ انفرااسٹرکچر کے 345 منصوبوں کیلیے جاری کیے گئے جو 62.7 ارب روپے ہیں۔ سماجی شعبے کے 688 منصوبوں کیلیے 48.7 ارب روپے جاری کیے گئے۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر و بحالی کے ادارہ ایرا کیلیے 2 ارب روپے اور دیگر 71 منصوبوں کیلیے 1.2 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔

2

منصوبہ بندی کمیشن نے فنڈ کے اجرا کیلیے ایک طریقہ کار اختیار کیا ہے جس کے تحت مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں (جولائی تا ستمبر) 20 فیصد، دوسری سہ ماہی میں (اکتوبر تا دسمبر) 20 فیصد، تیسری سہ ماہی میں (جنوری تا مارچ) 25 فیصد جبکہ چوتھی سہ ماہی میں (اپریل تا جون) 35 فیصد فنڈ جاری کیے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |