اسٹیل مل کی نجکاری نہیں ہوگی قمر زمان کائرہ

ترقی کیلیے جلد ایکشن پلان کا اعلان کیا جائے گا، اسٹیل مل میں تقریب سے خطاب


Business Reporter February 07, 2013
کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ اسٹیل ملز سی بی اے یونین کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے ووٹوں سے برسراقتدارآتی ہے جبکہ ن لیگ کو ایجنسیوں کے ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

الیکشن کے موسم کاآغاز ہوگیا ہے ۔اب چور راستے سے کوئی اقتدار حاصل نہیں کرسکتا ۔آئندہ حکومت کا فیصلہ عوام کے ووٹوں سے ہوگا ۔آج بھی حکومت میں ہیں اور آئندہ آنے والی حکومت بھی پیپلزپارٹی کی ہوگی ،اسٹیل مل کی نجکاری نہیں کی جائے گی ۔اسٹیل مل کی ترقی کے لیے حکومت جلد ایکشن پلان کا اعلان کرے گی ۔وہ بدھ کو پاکستان اسٹیل مل میں پیپلزورکرز یونین (سی بی اے) کے تحت جہیز فنڈز گرانٹ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

اس موقع پر اسٹیل مل کے سی ای او میجر جنرل(ر)محمد جاوید ،پیپلزورکرزیونین (سی بی اے) کے چیئرمین شمشاد قریشی نے بھی خطاب کیا ۔وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اب ایجنسیاں نہیں عوام ووٹ دیں گے ۔آئندہ انتخابات میں کون منتخب ہوتا ہے اس کا فیصلہ کوئی طاقت نہیں بلکہ عوام کریں گے۔ کائرہ نے کہا کہ ن لیگ کا سندھ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب سے صفایا ہوگیا ہے ۔

3

اب سینٹرل پنجاب سے بھی آئندہ انتخابات میں ان کا عوام خود صفایا کردیں گے ۔انھوں نے کہا کہ صدرآصف علی زرداری سازشی نہیں بلکہ سیاسی صدر ہیں۔ پارلیمنٹ تمام اداروں پر سپریم ہے ۔ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اورعدلیہ کے فیصلوں پر ہمیشہ عمل کرتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اسٹیل مل کو کوئی فروخت نہیں کرسکتا، جواسٹیل مل کو فروخت کرنے کی کوشش کرے اسے ہماری لاشوں سے گزرنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ اسٹیل مل کی ترقی کے لیے حکومت مزید بیل آؤٹ پیکج دینے پرغور کررہی ہے اور میں خود اس حوالے سے صدر مملکت اور وزیر اعظم سے بات کروں گا۔ پاکستان اسٹیل مل کی ترقی کے لیے انتظامیہ اور ورکرز کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔موجودہ حکومت بھٹو شہید کے وژن پر عمل کررہی ہے ۔ہماری حکومت نے پانچ ہزار مزدوروں کو اسٹیل ملک میں مستقل کیا اور آئندہ بھی مزدوروں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں