ایم وی البیڈوعملے کے7 پاکستانی رہا ہوکرآج کراچی پہنچیں گے

ایم وی البیڈوپرپاکستانیوں کے علاوہ دوبھارتی ،ایک ایرانی ،سات سری لنکن اورپانچ بنگلہ دیشی باشندوں کو یرغمال بنایاگیاتھا

ایم وی البیڈوپرپاکستانیوں کے علاوہ دوبھارتی ،ایک ایرانی ،سات سری لنکن اورپانچ بنگلہ دیشی باشندوں کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ فائل فوٹو

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادنے کہا ہے کہ آج صومالی قزاقوں کے بحری جہازایم وی البیڈو میں قید عملے کے سات پاکستانیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔ یہ جہیاز نومبر 2010 سے صومالی قزاقوں کی قید میں تھا۔

انھوں نے گورنرہاوس کراچی میں ایم وی البیڈوکے عملے کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی ۔اس موقع پر میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ عملے کی رہائی پرگیارہ لاکھ ڈالرکے اخراجات ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم صدرآصف زرداری ،ریاض ملک اورالطاف حسین کاشکریہ اداکرتے ا س موقع پرالطاف حسین نے عملے کے اہل خانہ کوٹيلی فون پرپیاروں کی رہائی پرمبارکباددی۔


ایم وی البیڈوپرپاکستانیوں کے علاوہ دوبھارتی ،ایک ایرانی ،سات سری لنکن اورپانچ بنگلہ دیشی باشندوں کو یرغمال بنایاگیاتھا۔ گورنرسندھ کاکہنا ہے کہ باقی افراد کی رہائی کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں۔

چھبیس نومبر دوہزار دس کو بحری جہاز ایم وی البیڈو کراچی سے صومالیہ روانہ ہوا تھا۔ جہاز جب صومالیہ کےقریب پہنچا تو قزاقوں نے ایم وی البیڈو عملےکےبائیس افرادکو یرغمال بنالیا۔

ان لوگوں کی رہائی کیلئےبتیس کروڑروپےتاوان مانگاگیا تھا۔ پاکستان کےحصے میں سولہ کروڑروپےکی رقم آئی جبکہ بقایا سولہ کروڑروپےکا بندوبست جہاز کےملیشین مالک نےکرنا تھا۔

پاکستان نے مخیرحضرات کے تعاون سے اپنے حصے کی رقم کا بندوبست کرلیا۔ لیکن ملیشن مالک اپنے حصے کی رقم کا انتظام نہ کرسکا۔ یوں سات پاکستانی تو رہاہوگئے۔ لیکن باقی لوگ اب بھی قزاقوں کی قید میں ہیں۔۔جن کی رہائی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
Load Next Story