سارہ علی خان کی بالی ووڈ میں انٹری کرینہ کا بیان بھی سامنے آگیا

سیف علی خان نے اپنی بیٹی کے فلموں میں کام کرنے پر خدشات کا اظہار کیا تھا


ویب ڈیسک July 16, 2017
سارہ علی خان کے حوالے سے خبریں ہیں کہ وہ جلد بالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم کرنے والی ہیں — فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے نواب کہلانے والے اداکار سیف علی خان اور ان کی سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کی خبریں ان دنوں گرم ہیں۔

سیف علی خان اپنی بیٹی کی بالی ووڈ میں انٹری کے حوالے سے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں جب کہ امریتا سنگھ اپنی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی بالی ووڈ فلم کے حوالے سے خاصی پرجوش ہیں تاہم اب اس سلسلے میں سیف علی خان کی موجودہ بیوی کرینہ کپور کا بیان بھی منظر عام پر آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ سے ناراض

کرینہ کپور اور 23 سالہ سارہ علی خان کے درمیان کافی ہم آہنگی ہے اور اکثر ان دونوں کو ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔ اب سارہ علی خان کے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے حوالے سے کرینہ کپور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہیں سارہ کی قابلیت پر پورا بھروسہ ہے۔ کرینہ نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بالی ووڈ میں سارہ کا مستقبل روشن ہوگا کیوں کہ وہ انتہائی باصلاحیت لڑکی ہے اور اداکاری اس کے خون میں شامل ہے۔

کرینہ کپور نے یہ بھی کہا کہ سارہ انتہائی خوبرو اور متاثر کن شخصیت کی حامل ہے اور یقین ہے کہ وہ اپنی خوبصورتی اور قابلیت سے بالی ووڈ کو ہلا کر رکھ دے گی۔ خیال رہے کہ بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سارہ علی خان ڈائریکٹر ابھیشیک کپور کی فلم ''کیدرناتھ'' سے بھارتی فلم نگری میں قدم رکھنے جا رہی ہیں، اس فلم کی شریک پروڈیوسر ایکتا کپور ہیں جبکہ سارہ علی خان کے مدمقابل ششانتھ سنگھ راجپوت کو کاسٹ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں