چین میں دو منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 22 افراد ہلاک

پولیس نے آگ لگانے میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔


ویب ڈیسک July 16, 2017
پولیس نے آگ لگانے میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔ فوٹو: انٹرنیٹ

چین کے مشرقی صوبے جینگ سو میں واقع ایک دو منزلہ مکان میں آتشزدگی سے 22 افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس نے آگ لگانے میں مبینہ طور پر ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے چین کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر شنگھائی کے علاقے یوشہان میں علی الصبح اچانک ایک دو منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے بعد جیانگ نامی ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم پولیس کی جانب سے ملزم سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں