کراچی فائرنگ کے واقعات میں 7جاں بحق 2لاشیں ملیں

فیروزآبادمیںاہلسنت والجماعت کاکارکن ماراگیا،رسالہ میں40سالہ علیم اورسرجانی میںحیات خان نامعلوم افراد کی فائرنگ کانشانہ


Staff Reporter February 07, 2013
فیروزآبادمیںاہلسنت والجماعت کاکارکن ماراگیا،رسالہ میں40سالہ علیم اورسرجانی میںحیات خان نامعلوم افراد کی فائرنگ کانشانہ بنا فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوںمیں فائرنگ کے واقعات کے دوران7افرادہلاک ہوگئے جبکہ 2لاشیں بھی ملیں،فائرنگ کے واقعات میں 5افرادزخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق فیروزآبادمیں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کاکارکن35سالہ ایازخان ہلاک ہوگیا ،مقتول کے ای ایس سی کاملازم تھااوراپنے دفتر آرہا تھاکہ موٹر سائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،اہلسنت والجماعت کے ترجمان مولانااکبرسعیدفاروقی کے مطابق مقتول ایازان کی جماعت کاکارکن اور محمود آباد کاسابق سیکٹر انچارج تھا۔رسالہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی کار پرفائرنگ سے40سالہ علیم پرویزہلاک جبکہ دو سگے بھائی علی رضا اور عون رضازخمی ہوگئے۔

سرجانی ٹائون میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے35سالہ محمدحیات ہلاک ہوگیا،مقتول اسٹیٹ ایجنٹ تھا۔کورنگی الیاس گوٹھ مسجدطیبہ کے قریب فائرنگ سے 30 سالہ جان محمدچانڈیو ہلاک ہوگیا۔صفورہ چورنگی الحمرا بنگلوزکے قریب فائرنگ سے 40 سالہ افضال حسین ہلاک ہوگیا۔محمودآبادمیں ریلوے لائن کے قریب سے40سالہ شخص کی لاش ملی ۔بنارس پل کے نیچے سے بھی ایک لاش ملی جس کی عمرتقریباً25برس تھی۔

11

کٹی پہاڑی پر2گروپوں کے درمیان تصادم سے ایک شخص زخمی ہوگیا،دو طرفہ فائرنگ کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔نارتھ کراچی مدیحہ اسٹاپ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے سمن آبادتھانے کااے ایس آئی کامران رحمانی زخمی ہوگیا۔رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے سیکٹر 2 الحمید پبلک اسکول کے قریب واقع ایچ اے کیمیکل اینڈ جنرل اسٹور پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 32 سالہ مرزا فرحان بیگ ہلاک ہوگیا۔

مقتول نیو کراچی سیکٹر 5-J مکان نمبر L-44 کا رہائشی ہے۔پراناحاجی کیمپ ٹمبرمارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان چلتی ہوئی کارسے 28 سالہ نامعلوم شخص کی لاش پھینک کر فرارہوگئے جسے اغوا کے بعد سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں